اہم خبریں

تمہارے جیسے غنڈوں سے نمٹنا آتا ہے، گورنر کنڈی کا وزیراعلٰی گنڈاپور کو چیلنج

مئی 11, 2024 < 1 min

تمہارے جیسے غنڈوں سے نمٹنا آتا ہے، گورنر کنڈی کا وزیراعلٰی گنڈاپور کو چیلنج

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی زبان کو لگام دیں وگرنہ وہ اُن کو سڑک پر گھسٹیں گے۔

سنیچر کو اپنے آبائی حلقے ڈٰیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں صوبے کے گورنر نے وزیراعلیٰ کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجابی فلموں کے سابق ہیرو سلطان راہی والے ڈائیلاگ نہ بولیں۔
’اسلام آباد میں تو اُن کو بھاگنے کے لیے ہائی وے مل گئی تھی، یہاں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی اور اُن کو سڑک پر گھیسٹوں گا۔‘

فیصل کریم نے وزیراعلیٰ کے گورنر ہاؤس پر چڑھ دوڑنے کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ’مجھے گورنر ہاوس کا تحفط کرنا آتا ہے۔ اپنی زبان کو لگام دیں، تمہارے جیسے غنڈوں سے مجھے نمٹنا آتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اب جیسا منہ ہوگا ویسے تھپڑ ہوگا۔
’الیکشن کے دوران جہاں چھپے ہوئے تھے سب کو پتہ تھا۔ میدان میں آ کر الیکشن لڑتے۔ یا پھر جیل جا کر وہاں سے الیکشن لڑتے۔:

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے