برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteبرطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بدھ کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیر اعظم نے انتخابات کے لیے 4 جولائی کی تاریخ دے دی جس میں غالب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکمران کنزرویٹیوں پارٹی 14 سالہ اقتدار سے محروم ہوجائے گی اور اپوزیشن کی لیبر پارٹی برسراقتدار آئے گی۔
انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کئی مہینوں کی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سونک نے اپنی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ ہم توقعات سے پہلے الیکشن کا اعلان کر رہے ہیں۔
Array