اہم خبریں متفرق خبریں

داسو میں چینی انجینئرز پر حملہ، پاکستان کو کتنے لاکھ ڈالر زرِتلافی دینا پڑا؟

مئی 24, 2024 2 min

داسو میں چینی انجینئرز پر حملہ، پاکستان کو کتنے لاکھ ڈالر زرِتلافی دینا پڑا؟

Reading Time: 2 minutes

حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن کے ایک بیان کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تقریبا 26 لاکھ ڈالر کا زرِتلافی ادا کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے جمعرات کوفنانس ڈویژن میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز ، اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہوا بازی کی طرف سے پیش کی گئی اس سمری کی منظوری دے دی جس میں روزویلٹ ہوٹل کی علیحدگی اور دیگر آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے پاس دستیاب 80 لاکھ ڈالر استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق ای سی سی نے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی درخواست پر پاکستان اسٹیل مل (پی ایس ایم ) کے گیس بلوں کی ادائیگی کے لیے پہلے سے منظور شدہ بجٹ سے 2,159.53 ملین روپےجاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
کمیٹی نے آئی ٹی کی برآمدات کو آسان بنانے کے لیے بیرون ملک ایکویٹی سرمایہ کاری کے ڈویژن کی سمری پر بھی غور کیا۔

مزیدبرآں ای سی سی نے جن تکنیکی ضمنی گرانٹس کے لیے تجاویز پر غور کیااور منظوری دی، ان میں
1. زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی کو 1,027.378 ملین روپےکا اجراء تاکہ کنٹریکٹرز کی پایہ تکمیل تک پہنچنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی جاسکے۔

2. وزارت داخلہ کو 6.2 ملین روپے، جوکہ جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کو ادا کیے جائیں گے۔
3. وزارت داخلہ کو 54.490 ملین روپے جیسے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، اسلام آباد کے پروجیکٹ کے لیے سرنڈر کیا۔

4. فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے حق میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کو12,036.103 ملین کااجراء۔

5. رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی اخراجات کے لیے پاور ڈویژن کو 2,217 ملین روپے۔

6. پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو 184.509 ملین روپے۔

7. وزارت آبی وسائل کو2.58 اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں چینی اور مقامی ہلاکتوں کے زرتلافی کے معاوضہ کے طور پر وزارت آبی وسائل کو2.58 ملین ڈالرز اور 2.5 ملین روپے اور
8. وزارت آبی وسائل کوپن بجلی کے منصوبوں کے لیے 70,484 ملین روپے کا اجرا شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے