پاکستان

احمد فرہاد پر انا کی وجہ سے مزید دو مقدمات درج کیے گئے: جسٹس محسن کیانی

جون 7, 2024 < 1 min

احمد فرہاد پر انا کی وجہ سے مزید دو مقدمات درج کیے گئے: جسٹس محسن کیانی

Reading Time: < 1 minute

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں، انا کا مسئلہ بنا کر ایک متاثرہ شخص پر مزید دو مقدمے درج کر لیے گئے۔

جمعے کو مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر فیصلے کے لیے معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں،
کریمنل ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر بھی پیش ہوں،
جسٹس کیانی کا کہنا تھا کہ ان کو مت آسمان پر بٹھائیں، پھر ان کو یہ بات بری لگے گی،
قانون کو احترام دیں، ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی عدالت کی کارروائی کے نتیجے میں درخواست گزار دو مقدمات میں چلا گیا جس کی فیملی متاثر ہو رہی ہے۔

جسٹس محسن کیانی کا کہنا تھا کہ یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے، اسلام آباد کی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی۔

جسٹس محسن کیانی نے سرکاری وکیل سے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پر پابندی لگائے گی، لارجر بینچ اس لیے بھجوا رہا ہوں کہ ایک جج کا موقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججز بھی دیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو بلانا ہے۔

جسٹس کیانی نے کہا کہ ہم نے کہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کہ کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا۔

قبل ازیں احمد فرہاد بازیابی کیس درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بیرسٹر عثمان گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے