کویت میں آتشزدگی سے 41 ہلاک، عمارت کے مالک کی گرفتاری
نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے کو کہا ہے کہ کویت کی جنوبی احمدی گورنری کے شہر منگاف میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے۔
آتشزدگی سے متاثرہ عمارت میں دیگر ملکوں سے آئے مزدور رہائش پذیر تھے۔
کویت پولیس سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل عید رشید حماد نے کویتی وزارت اطلاعات کے ساتھ ایک میڈیا کانفرنس کے دوران بتایا کہ کم از کم 15 زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں چار افراد بھی شامل ہیں جو آگ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کونس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 43 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کی وجہ کیا تھی۔
میجر جنرل عید الاویحان، ڈائریکٹر (فارنزک ایویڈینس) نے کہا کہ ہم جائے وقوع پر گئے اور فائر فائٹنگ فورس نے آگ پر قابو پالیا، پھر اس طرح کے اقدمات کے لیے تشکیل دی گئی ایک ہنگامی ٹیم کے ذریعے معائنہ شروع کیا گیا۔
حکام نے عمارت کے مالک کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔