اہم خبریں

عوام پر مزید بوجھ، گیس کے بعد بجلی کی بِل میں بھی فکسڈ چارجز

جولائی 4, 2024 < 1 min

عوام پر مزید بوجھ، گیس کے بعد بجلی کی بِل میں بھی فکسڈ چارجز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پاور ڈویژن نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے۔

جمعرات کو پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے نئے ٹیرف زیادہ تر لوگوں کے ماہانہ بل پر تھوڑا سا اثر ڈالیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کے شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈ چارجز کا اجرا ضروری تھا۔

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافے کے لیے حکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک کروڑ68 لاکھ یا 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کےلیے اضافہ2فیصد سےکم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے، اور جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کےنرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملکی صنعت کے فروغ کے لیے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا۔
نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے