پاکستان

کھیوڑہ کے پوسٹ آفس میں ڈکیتی، 15 لالھ لوٹ لیے گئے

جولائی 10, 2024 < 1 min

کھیوڑہ کے پوسٹ آفس میں ڈکیتی، 15 لالھ لوٹ لیے گئے

Reading Time: < 1 minute

کھیوڑہ (ملک محمد رمضان)

کھیوڑہ کے پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ، مسلح نقاب پوش ڈاکوتقریبا دن دو بجے پوسٹ آفس کی عمارت داخل ہوئے .

شہر کی تاریخ کی پہلی بڑی ڈکیتی کھیوڑہ چکوال روڈ گول گولبازار میں واقع پوسٹ آفس کھیوڑہ میں بدھ کو دن تقریبا ایک بجے مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے پوسٹ آفس کی عمارت گھس گئے.

پوسٹ آفس کے انچارج خرم شہزاد نے بتایا تین نقاب ڈاکو جو اسلحہ سے لیس تھے ڈاکووں نے فائر کیا اور رقم پندرہ لاکھ 55 ہزار روپے لوٹ لی.

پوسٹ ماسٹر نے بتایا کہ ادھر پوسٹ آفس میں نہ تو کیمرے ہیں اور نہ ہی سیکورٹی گارڈ ہے اس سلسلہ میں کئی بار ہیڈآفس سے ڈیمانڈ کی ہے ، پوسٹ ماسٹر نے مزید بتایا کہ بجلی اور بل جمع کیے جارہے تھے ،پولیس تھوڑی دیر بعد جائے واردات والی جگہ پہنچ گئی.

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاکووں نے 15 لاکھ 55ہزار روپے لے گئے ہیں ، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے بعد شہریوں میں خوف ہراس پایا جارہا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے