پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل ایک ماہ میں دوسری بار مہنگے، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے

جولائی 16, 2024 < 1 min

پیٹرول اور ڈیزل ایک ماہ میں دوسری بار مہنگے، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول دس روپے جبکہ ڈیزل چھ روپے مہنگا ہوا ہے۔

ایک ماہ میں یہ دوسرا اضافہ ہے.

پیر اور منگل کی درمیانی شب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 99 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہو گیا ہے۔

حالیہ کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 275 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے