پاکستان

رات گئے اڈیالہ جیل کے گیٹ سے کار ٹکرانے والا گرفتار

جولائی 23, 2024 < 1 min

رات گئے اڈیالہ جیل کے گیٹ سے کار ٹکرانے والا گرفتار

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے حساس ترین قرار دی گئی اڈیالہ جیل کے گیٹ سے کار ٹکرا کر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا ہے۔

مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں چوکی اڈیالہ کے انچارج افتاب احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نےسیکورٹی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی نیت سے گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

مقدمے کے مطابق گاڑی کی ٹکر لگنے سے کانسٹیبل فہد گر گیا اور بمشکل اپنی جان بچائی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ گاڑی کی ٹکر لگنے سے جیل کے گیٹ کا قبضہ ٹوٹ گیا، کنڈا کھلنے پر ملزم نے جیل کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس اہلکاروں اور ایلیٹ فورس کے ساتھ جیل سیکورٹی نے گھیرا ڈال کر ملزم کو گرفتار کیا جس کا نام مبشر حسین اور تعلق سمندری سے ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے