عالمی خبریں

نیپال میں طیارہ رن وے پر گر کر تباہ، 18 ہلاک

جولائی 24, 2024 < 1 min

نیپال میں طیارہ رن وے پر گر کر تباہ، 18 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بدھ کی صبح ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں تاہم پائلٹ زندہ بچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیپالی پولیس کے ترجمان دان بہادر نے کہا ہے کہ سوریا ایئرلائنز کی پرواز میں عملے کے دو ارکان اور کمپنی کے 17 ارکان ایک آزمائشی پرواز کے لیے سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اٹھارہ لاشیں مل گئی ہیں جن میں ایک غیرملکی بھی شامل ہے۔‘

نیپال کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوریا ایرلائنز کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا 11 بجے تباہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امدادی سرگرمیوں میں فوج کی ریپڈ رسپانس ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے جنرل منیجر جگن ناتھ نیرولا نے بتایا کہ مزید تفصیلات کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

کھٹمنڈو پوسٹ اخبار نے کہا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 19 افراد سوار تھے۔ اخبار نے رپورٹ کیا کہ رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی، جس سے دھواں نکل رہا تھا۔

طیارہ کھٹمنڈو سے ایک اہم سیاحتی مقام پوکھارا جا رہا تھا۔ سوریا ایئرلائنز کے پاس بمبارڈیئر سی آر جی 200 جیٹ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے