عالمی خبریں متفرق خبریں

مانچسٹر ایئرپورٹ تشدد، برطانوی پولیس کا جھوٹ دوسری ویڈیو میں نظر آ گیا

جولائی 25, 2024 2 min

مانچسٹر ایئرپورٹ تشدد، برطانوی پولیس کا جھوٹ دوسری ویڈیو میں نظر آ گیا

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک مسلح پولیس آفیسر کی ایک شخص کو نیچے لٹا کر مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی فوٹیجز میں پولیس آفیسر کو اپنی گن مذکورہ شخص پر تانے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ اس شخص کو ٹھڈے مار رہا ہے۔

ویڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والا خاندان پاکستانی نژاد ہے جس کے بعد مقامی شہریوں نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

ویڈیو کے مطابق پولیس آفیسر اپنی گن ایک اور شخص پر تان رہا ہے، پھر ان کو نیچے زمین پر گراتا ہے اور ان کے سر پر ٹھڈے مار رہا ہے۔

گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں پولیس آفیسر کے طرز عمل پر خدشات کے بارے میں آگاہ ہیں اور پروفیشنل سٹینڈرڈ کا ڈائریکٹوریٹ اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے اس وقت ہوا جب مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر جھگڑے کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون پولیس آفیسر کا ناک توڑا گیا جب کہ دیگر دو آفیسر پر تشدد کیا گیا۔
جی پی ایم کا کہنا ہے کہ کہ پولیس افسران کو ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ آفیسر مسلح تھے اس لیے یہ خطرہ موجود تھا کہ جھگڑے کے دوران ان کا اسلحہ ان سے چھینا جاتا۔

ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے چار افراد کو پولیس پر تشدد کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
’انڈیپینڈٹ آفیسر فار پولیس کنڈکٹ‘ کا کہنا ہے کہ اسے مذکورہ ویڈیو کا پتہ ہے اور اس نے جی ایم پی سے اس حوالے سے انکوائری کے لیے رابطہ کیا ہے۔

’پولیس نے ابھی تک اس واقعے کو انکوائری کے لیے اسے ریفر نہیں کیا ہے۔‘

دوسری جانب اس واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور اہلکاروں نے بلاجواز دونوں افراد پر تشدد کا آغاز کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے