سائنس اور ٹیکنالوجی

وی پی این کو بھی بلاک کر سکتے ہیں مگر کاروبار کا مسئلہ ہے: پی ٹی اے

اگست 1, 2024 < 1 min

وی پی این کو بھی بلاک کر سکتے ہیں مگر کاروبار کا مسئلہ ہے: پی ٹی اے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وی پی این کو بھی بلاک کیا جا سکتا ہے لیکن اُس پر سارا بزنس چلتا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کر رہے ہیں کہ فلاں وی پی این پاکستان میں چلیں گے باقی نہیں۔

پی ٹی اے کے چیئرمین کے مطابق وی پی این کے باجود پاکستان میں ٹوئٹر/ایکس کے صارفین 70 فیصد کم ہوئے ہیں، صرف 30 فیصد وی پی این پر استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس کا استعمال سب سے کم ہے۔ ہمارے ملک میں مذہبی جذبات کے حوالے سے پوسٹ بلاک نہ ہو تو یہاں مظاہرے شروع ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جتنی دھلائی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ہوتی ہے اتنی ایکس پر نہیں، ہمیں دھلائی یا تنقید سے مسئلہ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں جس دن حکومت کہے گی ایکس کھول کھول دیں گے، ایکس کھولنا حکومت کا فیصلہ ہے۔

چیئرمین کے مطابق ایکس کی انتظامیہ نے ہماری شکایت پر گزشتہ تین ماہ میں صرف سات فیصد عمل کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے