جرمنی کے شہر میونخ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
Reading Time: < 1 minuteشہزاد حسین . جرمنی
جرمنی میں جمعرات کو میونخ شہر میں نازی دستاویزی مرکز اور اسرائیلی قونصلیٹ جنرل کے قریب ایک بڑا پولیس آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص پر گولیاں برسائی اور وہ ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو ایک لمبی بندوق کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
پانچ اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر کسی اور مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی اشارے نہیں ملا۔
ہلاک ہونے والے مشتبہ شخص کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔
Array