لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteلبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیل کے میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔
بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر جمعے کو اسرائیل کی فضائیہ نے میزائل برسائے تھے جس میں چھ منزلہ عمارت تباہ ہو گئی تھی۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں حزب اللہ کی ٹاپ لیڈر شپ کا خاتمہ کر دیا گیا۔
حزب اللہ نے حملے کے ایک دن بعد حسن نصراللہ کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
لبنان میں گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 700 کے لگ بھگ افراد مارے گئے ہیں۔
Array