گنڈاپور اسلام آباد سے بھاگ گئے، حراست میں نہیں: وزیر داخلہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خود بھاگے وفاقی حکومت کی حراست میں نہیں۔
’وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری حراست میں نہیں۔ علی امین گنڈاپور پولیس یا کسی اور ادارے کی حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں۔‘
اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سے بھاگ گئے تھے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔‘
Array