پاکستان

پہلی مرتبہ ہے کہ فوج کو میری ضرورت نہیں، شیخ رشید

نومبر 16, 2024 < 1 min

پہلی مرتبہ ہے کہ فوج کو میری ضرورت نہیں، شیخ رشید

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فوج کو اُن کی ضروت نہیں، اور یہ کہ انہوں نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔

سنیچر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر شیخ رشید احمد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ نو مئی کو وہاں موجود نہیں تھے اور نہ اُن کے خلاف کوئی ثبوت یا گواہ ہے۔
’کوئی حلف پر میرے خلاف گواہی دے تو مجھے سزا دے دیں، اصل سزا قوم کو مل رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جنرل عاصم سے درخواست کرتا ہوں بے گناہ لوگوں کو معاف کر دیں، سیاستدانوں کا ٹرائل کریں۔‘ مگر بے گناہ لوگوں کے لیے آپ عام معافی کا اعلان کریں۔
قوم مہنگائی کے چنگل میں جکڑی گئی ہے وہ باہر دورے پر ہیں، کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف چلا جاتا ہے۔
مہنگائی کا خاتمہ، عام معافی چاہتا ہوں۔ اگر ہم گناہگار ہیں تو سزا دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’میرا کام میرا اور اُن کا کام ان کا ہے، میں ملک میں استحکام چاہتا ہوں۔‘

سابق وزیر نے کہا کہ ’میں نے کبھی آرمی کے خلاف بات نہیں کی۔ میرے چلے میں مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن جس غار میں رکھا اس نے بڑا ستایا۔‘

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’خواہش ہے کہ میرے تعلقات بہتر ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا، پہلی مرتبہ ہے کہ انھیں میری ضرورت نہیں۔‘
’میں اصلی اور نسلی ہوں عمران خان کے ساتھ دوستی ہے،24 نومبر کے احتجاج سے میرا کوئی تعلق نہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے