عمر ایوب اور شبلی فراز ججز کی نامزدگی کے جوڈیشل کمیشن سے مستعفی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے رہنما جوڈیشل کمیشن کی رُکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ اپنے خلاف درج مقدمات اور عدالتی پیشیوں کو قرار دیتے ہوئے استعفی ٰ چیئرمین سینیٹ کوارسال کیا۔
قبل ازیں عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفی ٰ قومی اسمبلی کے سپیکر کو بھیجا تھا۔
Array