انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کی پیش رفت اگلے سال ہوگی: پاکستانی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہری کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہونا چاہیے۔
پیر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں پیش رفت ہونے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہوگی۔
’اگلے سال آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کو بہتر بنانے پر بہت کام کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال سے کرنسی میں استحکام کی وجہ سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے۔‘
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے جس سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر مملکت نے تسلیم کیا کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ ویسی نہیں جیسی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فائیو جی اور فور جی سپیکٹرم کی بولی ہوگی۔ اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ پرووائیڈر سے بھی بات چیت جاری ہے۔
Array