عالمی خبریں

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو رن وے پر حادثہ، 179 ہلاک

دسمبر 29, 2024 < 1 min

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو رن وے پر حادثہ، 179 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ایک مسافر طیارہ رن وے سے اُتر کر حفاظتی دیوار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق ملک کے جنوب مغربی شہر موآن میں ایک مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 150 افراد جان سے گئے۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جیجو ایئر کی پرواز سی 22167 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے 175 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو لے کر مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ملک کے جنوب میں واقع ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی۔‘

وزارت نے تقریباً تین دہائیوں میں جنوبی کوریا کی ایئر لائن کے سب سے تباہ کُن فضائی حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

موآن فائر چیف لی جنگ ہیون نے بریفنگ میں بتایا کہ عملے کے دو ارکان، ایک مرد اور ایک خاتون کو جلتے ہوئے طیارے کے ٹیل سیکشن سے بچا لیا گیا ہے۔ آگ دوپہر 1 بجے تک بُجھا دی گئی۔ طیارے کو پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔‘

مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ عملے کے دو افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ایک اور فائر اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ کم از کم 58 لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔

اس سے قبل حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ حکام طیارے کے ٹیل سیکشن (پچھلے حصّے) میں لوگوں کو بچانے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے