اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس، فیصلہ پھر مؤخر

جنوری 6, 2025 < 1 min

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس، فیصلہ پھر مؤخر

Reading Time: < 1 minute

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے دائر ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے.

پیر کو عدالتی عملے نے بتایا کہ ‏190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کیا جا رہا ہے.

عملے کے مطابق190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایاجائےگا.

عدالتی عملے نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا آج رخصت پر ہیں.

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع نیب کورٹ میں ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا.

پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور لیگل ٹیم کو یہ شکوہ رہا ہے کہ ماضی قریب میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بننے والے مقدمات کے ٹرائل جلدی میں کیے گئے اور فیصلے بغیر کسی تاخیر کے سنائے گئے ہیں۔
بعض مقدمات میں تو عدالت نے رات گئے تک سماعت کی اور اگلے ہی دن کیس کا فیصلہ کر کے عمران خان کو سزا سنائی جبکہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشری بیگم اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی سزائیں سنائی گئیں۔

لیکن 190 ملین پاؤنڈ کیس واحد کیس ہے جس کا فیصلہ دو مرتبہ مؤخر کیا جا چکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے