اہم خبریں

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

جنوری 22, 2025 < 1 min

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ ہیرزی ہیلوی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ کا استعفیٰ منگل کو سامنے آیا جب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں۔
فوجی سربراہ کا استعفیٰ فوج کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں سات اکتوبر کی فوجی ناکامی کے اعتراف کے طور پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔‘

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ’نمایاں کامیابی‘ کے وقت عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے تمام مقاصد ابھی تک حاصل نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی حماس کو مکمل ختم کرنے، تمام یرغمالیوں کو واپس لانے اور شدت پسندوں کے حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کی گھر واپسی یقینی بنانے کے لیے لڑتی رہے گی۔

آرمی چیف کے مستفعی ہونے کے اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی فوج کے جنوبی کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکلمین نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ غزہ جنوبی کمانڈ کے زیرکمان آتی ہے۔
7 اکتوبر کے حماس کے حملے میں 1210 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے۔

اس حملے کے بعد جنگ شروع ہوگئی تھی جس میں غزہ تقریبا مکمل طور تباہ ہو گیا اور 49 ہزار 913 فلسطینی مارے گئے جن میں غالب اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے