عالمی خبریں

واشنگٹن میں مسافر طیارہ اُترتے ہوئے آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، متعدد ہلاک

جنوری 30, 2025 2 min

واشنگٹن میں مسافر طیارہ اُترتے ہوئے آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، متعدد ہلاک

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر اُترتے ہوئے آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے.

حکام کے مطابق طیارے میں 64 مسافرسوار تھے.

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور دفاعی حکام کے مطابق ایک مسافر طیارہ جس میں 64 افراد سوار تھے، ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ڈی سی کے دریائے پوٹومیک میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

امریکہ میں فرنیچر فیکٹری کی چھت سے طیارہ ٹکرانے سے دو افراد ہلاک، 18 زخمی

پولیس نے بتایا ہے کہ کم از کم 18 لاشیں دریا سے نکالی گئیں ہیں، جبکہ روئٹرز کو حکام نے متعدد لاشوں کے نکالنے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی شخص کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔

یہ حادثہ امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق رات کو 9 بجے پیش آیا۔ حکام کے مطابق امریکی ایئرلائنز کی پرواز 5342 میں 60 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ یہ طیارہ کنساس سے روانہ ہوا تھا۔

امریکی دفاعی اہلکار کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین فوجی سوار تھے جو تربیتی پرواز پر تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کی نئی سیکریٹری کرسٹی نوم نے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ریسکیو کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ دریا میں فائربوٹس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں تاہم شدید اندھیرے اور سخت سردی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
امدادی سرگرمیوں کے لیے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

کنساس سے امریکی سینیٹر راجر مارشل نے کہا کہ یہ تصادم ’ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے