اہم خبریں

امریکی ریاست پنسلوینیا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر گیا، گھروں میں آگ

فروری 1, 2025 2 min

امریکی ریاست پنسلوینیا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر گیا، گھروں میں آگ

Reading Time: 2 minutes

امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک چھوٹا طیارہ دورانِ پرواز آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے میں کئی گھر آگ کی زد میں آ گئے ہیں۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ حادثہ جمعے کو پنسلوینیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈلفیا میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق طبی امداد پہنچانے والے اس چھوٹے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔

‎یہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ یا ایئر ایمبولینس تھی جس میں ایک
‎ مریض بچہ، اس کی ماں اور عملے سمیت چار دیگر افراد سوار تھے، جمعے کی شام ٹیک آف کے فوراً بعد فلاڈیلفیا کے ایک محلے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ گرنے کے بعد آگ کے گولے کی شکل میں پھٹ گیا جس نے کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ کمپنی جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔”

فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا زمین پر بھی کوئی ہلاکت ہوئی یا نہیں۔

جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔
جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق بچے کا فلاڈیلفیا میں انتہائی نگہداشت میں علاج کیا گیا تھا اور اسے میکسیکو لے جایا جا رہا تھا۔ میزوری میں رکنے کے بعد پرواز کی آخری منزل تیجوانا تھی۔

پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو نے کہا ہے کہ وہ شمال مشرقی علاقے میں چھوٹے پرائیویٹ طیارے کے حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے تمام وسائل مہیا کر رہے ہیں۔

جمعے کو حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ لیئرجیٹ 55 ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق یہ طیارہ سپرنگ فیلڈ سے میسوری جا رہا تھا۔ اور اُڑان بھرنے کے بعد شمال مشرق میں واقع بزنس جیٹس اور چارٹر فلائٹس کو سروسز فراہم کرنے والے فلاڈلفیا ایئرپورٹ سے محض 5 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ مصروف ترین روزویلٹ مال کے قریب گرا اور وہاں کچھ گھروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس طیارے نے شام چھ بجے اڑان بھری تھی لیکن صرف 30 سیکنڈ بعد جونہی یہ 1600 فٹ بلندی پر پہنچا تو ریڈار سے غائب ہو گیا۔

طیارہ گرنے کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب دو دن قبل ہی امریکہ میں ایک مسافر جہاز بڑے حادثے سے دوچار ہوا ہے۔

بدھ کو امریکن ائیرلائنز کا مسافر جہاز واشنگٹن ڈی سی کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس جہاز میں 60 مسافر اور چار عملے کے ارکان تھے۔ اس واقعے میں کوئی ایک بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے