اہم

شیر افضل کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

فروری 12, 2025 < 1 min

شیر افضل کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے.

بدھ کی رات تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا.

قبل ازیں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سرگرم رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے اُن کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شیر افضل مروت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما وقتا فوقتا اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

تحریک انصاف میں مقبولیت کے ساتھ تنازعات کا شکار رہنے والے شیر افضل مروت نے پارٹی میں شمولیت سنہ 2017 میں اختیار کی تھی اور پھر سال 2018 میں لکی مروت میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت اور ان کے لیے انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اُس وقت تک اُنہیں پارٹی میں مرکزی سطح پر کوئی بڑا عہدہ نہیں ملا تھا۔

شیر افضل مروت کو نومبر 2023 میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کا سینیئر نائب صدر بنا دیا تھا۔

اُنہیں یہ عہدہ عمران خان کی غیرموجودگی میں پارٹی کے کارکنان کو سہارا دینے کی خدمات کے عوض سونپا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے