پاکستان کا ریکارڈ ہدف کا تعاقب، جنوبی افریقہ کو شکست
Reading Time: < 1 minuteپاکستان نے سہ ملکی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 353 رنز کے ہدف کو ایک اوورز قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
محمد رضوان اور سلمان آغا نے سینچریاں سکور کیں۔
دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے ریکارڈ 260 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر کپتان ٹمبا باواما کے 13 چوکوں کی مدد سے 82 رنز ، میتھیو بریٹزکی ایک چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے 83 جبکہ تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ہینرک کلاسین 87 رنز کی بدولت 352 کا بڑا ٹوٹل کھڑا کیا.
Array