اہم

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف عاصم منیر

فروری 13, 2025 < 1 min

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف عاصم منیر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے سرابرہ نے کہا ہے کہ اُن کو کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اور اگر ملا بھی تو نہیں پڑھیں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد ٹی وی اینکرز سے مختصر گفتگو میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اس کو آگے بڑھنا ہے۔

آرمی چیف کا غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اُن کو کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دیں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف کو دو خطوط لکھے ہیں جن میں اُن کی توجہ ملکی صورتحال کی طرف دلائی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے