جرمنی میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے تیز رفتار کار سے ہجوم کو کچل دیا
Reading Time: < 1 minuteجرمنی کے شہر میونخ میں ایک نوجوان نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعے کے بعد پناہ کے متلاشی ایک افغان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جرمن پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو جنوبی جرمنی کے شہر میونخ میں پیش آیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب میونخ میں ایک اعلٰی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے اور ساتھ ہی انتخابی مہم بھی جاری ہے جس میں اسی طرح کے متعدد حملوں کے بعد امیگریشن اور سکیورٹی کے مسائل بنیادی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔
میونخ پولیس کے نائب سربراہ کرسچن ہیوبر کا کہنا ہے کہ ’سٹی سینٹر کے قریب ٹریڈ یونین کے کارکن سڑک پر مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مسافر کار ان پر چڑھا دی گئی۔‘
کرسچن ہیوبر نے بتایا کہ گاڑی چلانے والے 24 برس کے ایک افغان پناہ گزین کو موقعے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل فائر سروس کے ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’زخمی ہونے والے افراد میں متعدد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔‘
ست باویریا کے وزیراعلٰی مارکس سوئیڈر کا ایک نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ یہ واقعہ ’صرف خوفناک‘ تھا اور ’ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ تھا۔‘