اہم

دعا کریں کہ قرضے ختم ہو جائیں، انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے: وزیراعظم

فروری 22, 2025 2 min

دعا کریں کہ قرضے ختم ہو جائیں، انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے: وزیراعظم

Reading Time: 2 minutes

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی اور دھرنوں کو ملک کیں ترقی نہ ہونے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’دعا کریں کہ قرضے ختم ہو جائیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک اسلام آباد پر دھاوے اور چڑھائی ہوتی رہے گی ملک ترقی نہیں کرے گا۔

سنیچر کو پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف جلسے میں کارکنوں کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے اپنا کُوٹ دُھوپ کی وجہ سے نہیں، آپ کی محبت میں اُتارا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے، میں پوچھتا ہوں کیا وہ پیسے دینے جاتے تھے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ ’صوبائی حکومتوں سے مل کر ترقی کے لیے محنت کر رہے ہیں، لاکھوں نہیں کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دلانا ہے۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی۔ ’اب مہنگائی کم ہو کر اڑھائی فیصد پر آ گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ دشمن کے کہنے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا  میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ اس کے خاتمے کے لیے قربانیاں دی جا رہی ہیں۔
’جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوتا تب تک ملک کی ترقی و خوشحالی نہیں ہو سکتی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح ملک کے اندر ہڑتالیں کی جاتی ہیں، اسلام آباد پر دھاوے بولے جاتے ہیں، چڑھائی کی جاتی ہے، جب تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
’ایک دن کی ہڑتال اور دھاوا بولا جائے تو اربوں روپے کا ملک و قوم کو نقصان پہنچتا ہے۔ امن قائم ہوئے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے تاکہ کاروبار کو فائدہ ہو۔ ’محنت کریں گے تو ایک دن آئے گا کہ ہم انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔‘

وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر ہسپتال اور ملحقہ ضلع راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے