اہم خبریں

ویڈیو کالنگ ایپ سکائپ کی سروسز ختم، متبادل ایپ کون سی؟

مارچ 1, 2025 < 1 min

ویڈیو کالنگ ایپ سکائپ کی سروسز ختم، متبادل ایپ کون سی؟

Reading Time: < 1 minute

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ آن لائن آڈیو اور ویڈیو ایپلی کیشن سکائپ کو ریٹائر کر رہا ہے۔
مائیکروسافٹ نے سنہ 2011 میں سکائپ کو خریدا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سکائپ سپورٹ نے جمعے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مئی 2025 کے آغاز سے سکائپ دستیاب نہیں ہو گا۔‘

انہوں نے صارفین کو اس (آن لائن آڈیو اور ویڈیو سروس) کے مزید استعمال کے لیے مائیکروسافٹ ٹیمز پلیٹ فارم میں سائن ان کرنے کی ہدایت کی.

سکائپ کی بنیاد سنہ 2003 میں نکلاس زینسٹروم اور جانس فریس نے ایسٹونیا میں رکھی تھی۔ اور اس نے کمپیوٹرز کے درمیان مفت وائس کالز اور لینڈ لائنز اور موبائل فونز پر کالز کے لیے سستی شرحوں کی پیشکش کر کے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

آنے والے برسوں میں جیسے جیسے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی، سکائپ نے ویڈیو کالز، فوری پیغام رسانی، فائل شیئرنگ، اور گروپ کمیونیکیشن جیسے فیچرز بھی متعارف کرا دیے۔

سنہ 2005 میں سکائپ کے پانچ کروڑ رجسٹرڈ صارفین تھے جو اس کی عالمی سطح پر مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

آن لائن نیلامی کی سائٹ ای بے نے سنہ 2005 میں سکائپ کو تقریباً دو ارب 60 کروڑ ڈالر میں خرید لیا لیکن 2009 میں سرمایہ کاروں کے ایک گروہ کو کو اس کے اکثریتی حصص فروخت کر دیے، جنہوں نے اسے مائیکروسافٹ کو بیچ دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے