اہم خبریں

پاکستان سے گرفتار مبینہ افغان شدت پسند شریف اللہ امریکی عدالت میں پیش

مارچ 6, 2025 < 1 min

پاکستان سے گرفتار مبینہ افغان شدت پسند شریف اللہ امریکی عدالت میں پیش

Reading Time: < 1 minute

پاکستان افغانستان سرحد سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیے گئے کالعدم تنظیم داعش کے مبینہ شدت پسند شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں اے پی اور نیویارک ٹائمز کے مطابق شریف اللہ کو بدھ کی صبح امریکہ لایا گیا اور ان پر دہشت گردی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

افغان شہری کو نیلے رنگ کے لباس میں ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

10 مارچ کو کیس کی ابتدائی سماعت ہوگی۔ اگر محمد شریف اللہ کو مجرم قرار دیا جاتا ہے، تو وہ عمر قید کی سزا کا سامنا کر سکتے ہیں۔

امریکہ انہیں اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار اور ’ماسٹر مائنڈ‘ کہتا ہے۔

منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’دہشت گرد کو حراست میں لینے میں مدد کرنے پر پاکستانی حکومت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

پاکستان اور افغانستان میں سکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق محمد شریف اللہ داعش کے ان کمانڈرز میں سے ہے، جن کے بارے میں ماضی میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم امریکہ انہیں اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار اور ’ماسٹر مائنڈ‘ کہتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے