اہم

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بڑا سائبر حملہ، مالک ایلون مسک کا دعویٰ

مارچ 10, 2025 < 1 min

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بڑا سائبر حملہ، مالک ایلون مسک کا دعویٰ

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بڑی سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی کمپنی کو بڑے سائبر حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی رات یہ بیان اُس وقت پوسٹ کیا جب پانچ گھنٹوں سے امریکہ و برطانیہ میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی میں مشکل پیش آئی۔

ایلون مسک نے لکھا کہ ایکس ابھی تک حملے کی زد میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سائٹ پر روزانہ کئی بار سائبر حملے کیے جاتے ہیں مگر حالیہ حملہ بہت بڑے پیمانے پر کیا گیا۔

ایلون مسک نے کہا کہ اس کے پیچھے ملک یا عناصر کا تاحال پتہ نہیں مگر اُن کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے