یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز سے بڑا حملہ
روس میں حکام اور میڈیا نے بتایا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر بڑا حملہ کیا گیا ہے جس میں ڈرونز نے بم گرائے۔
حکام کے مطابق روسی دارالحکومت کو نشانہ بنانے کا یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ لگتا ہے، جس سے شہر کے دو ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا۔
حملے کے بعد مختلف جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ حملے سے ایک علاقے میں بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی، امریکی اور یوکرینی حکام کے جدہ میں مذاکرات سے ایک دن قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔
امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان روس، یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات منگل کو ہوں گے۔