اہم

آپریشن کامیاب، جعفر ایکسپریس کے تمام مسافر محفوظ طور پر بازیاب: فوجی ترجمان

مارچ 12, 2025 < 1 min

آپریشن کامیاب، جعفر ایکسپریس کے تمام مسافر محفوظ طور پر بازیاب: فوجی ترجمان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بدھ کی شام ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ
11مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو پہلے دھماکے سے اڑایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولتکاروں سے رابطے میں تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وہاں پر موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جن کی تعداد ہے۔

اُن کا دعویٰ ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا، آپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور اس کےدوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن سے پہلے دہشتگردوں نے 21معصوم شہریوں کو شہید کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

آزادانہ ذرائع سے فوج کے ترجمان کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے