عالمی خبریں

امریکہ کا حماس پر غزہ مذاکرات میں ’بہت برا جُوا‘ کھیلنے کا الزام

مارچ 15, 2025 < 1 min

امریکہ کا حماس پر غزہ مذاکرات میں ’بہت برا جُوا‘ کھیلنے کا الزام

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے بدلے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے معاہدے پر ’ناقابلِ عمل‘ مطالبات کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حماس بہت بُرا جُوا کھیل رہی ہے یہ سمجھ کر کہ وقت اس کے ساتھ ہے۔ ایسا نہیں ہے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حماس ڈیڈلائن سے بخوبی واقف ہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ ڈیڈ لائن گزر گئی تو ہم اس کے مطابق جواب دیں گے۔‘

بیان کے مطابق ’صدر ٹرمپ نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ’حماس کو یرغمالیوں کو آزاد نہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘

فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بعد حماس نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی اور چار دیگر افراد کی باقیات کو واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بدھ کو قطر میں تجویز پیش کی کہ اگر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو اپریل کے وسط تک بڑھایا جا سکتا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے