نوشہرہ میں گاڑی پر فائرنگ، سول جج سمیت دو افراد قتل
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سول جج محمد حیات خان اور وکیل خالد خان مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق سول جج وکیل حیات خان کے ساتھ کسی کام سے پشاور جارہے تھے جس کے دوران ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان ، وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔