پاکستان

ہیٹ ویو کے دوران پاکستان کے کن شہروں میں بارش کا امکان؟

اپریل 16, 2025 < 1 min

ہیٹ ویو کے دوران پاکستان کے کن شہروں میں بارش کا امکان؟

Reading Time: < 1 minute

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

بدھ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے، تاہم 16 اپریل کی شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جن سے بارشوں کا امکان ہے۔

16 سے20 اپریل کے دوران لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بعض مقامات پر بدھ کی شام سے گرج چمک کے ساتھ آندھی و بارش ہوگی۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع سوات، شانگلہ، دیر اور چترال کے ساتھ کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے