پاکستان

بدچلنی کا شُبہ، مظفر گڑھ میں گھر والوں نے خاتون کی ٹانگیں توڑ دیں

اپریل 20, 2025 < 1 min

بدچلنی کا شُبہ، مظفر گڑھ میں گھر والوں نے خاتون کی ٹانگیں توڑ دیں

Reading Time: < 1 minute

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر بدچلنی کے شبے میں گھر والوں نے خاتون کی ٹانگیں توڑ دیں۔

واقعہ تھانہ جتوئی کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق گھر والوں نے مل کر خاتون کی ٹانگیں توڑیں اور لوہے کے راڈوں سے بازوؤں پر بھی تشدد کیا۔

مقامی ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔

تھانہ جتوئی کے علاقے کی رہائشی خاتون نسرین نے ہسپتال پہنچائے جانے پر بتایا کہ تشدد کرنے والوں میں بھائی، خاوند اور سسر شامل ہیں۔

ابتدائی بیان کے مطابق تشدد کرنے والے اجمل شوہر، منظور سسر، اعجاز دیور ، محمد شعیب بیٹا،شامل ہیں۔

جتوئی پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی میں متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے بعد قانونی کاروائی شروع کر دی ہے تاہم تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے