متفرق خبریں

پاکستان پر انڈیا کے حملے میں 26 شہری ہلاک، 46 زخمی

مئی 7, 2025 < 1 min

پاکستان پر انڈیا کے حملے میں 26 شہری ہلاک، 46 زخمی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان پر حملوں کے بعد انڈین حکام نے میڈیا بریفنگ جبکہ اسلام آباد میں سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

قبل ازیں پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ انڈیا نے منگل کی رات پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں بچوں اور خواتین سمیت 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب انڈیا کا کہنا ہے کہ مزید حملوں کے خطرے کو روکنے کے لیے پاکستان میں نپی تلی کارروائی کی ہے جس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق انڈیا نے پاکستان اور اِس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔

انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ انڈیا پر کشمیر طرز کے مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر انڈیا نے پاکستان میں نپی تلی کارروائی کی ہے جس کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں۔

پاکستان کی فوج اور وزیر دفاع نے جوابی کارروائی میں متعدد انڈین طیارے اور ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

انڈین حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے پہلگام حملے کے بعد ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا ہے۔

چین نے انڈین حملوں کو ’افسوسناک‘ قرار دیا ہے جبکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے انھیں ’شرمناک‘ کہا ہے۔

کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر نے کہا ہے کہ بہاولپور میں جامع مسجد سبحان اللّٰہ پر انڈین حملے کے نتیجے میں اُن کے خاندان کے 10 افراد اور چار قریبی ساتھی مارے گئے ہیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے