انڈیا کے ساتھ ایک بڑے تنازعے کے دھانے پر ہیں: پاکستان
پاکستان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے انڈیا کی لاپراہی نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کو ایک بڑے تنازعے کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو کہا کہ انڈیا جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کو جنگ کے قریب لانے کا ذمہ دار ہے۔
شفقت علی خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ انڈیا کی لاپرواہی نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کو ایک بڑے تنازعے کے قریب پہنچا دیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کا جنگوازم اور جنگی ہیجان دنیا کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔‘