سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیٹنگ ایپ پر ’حساس‘ جنسی تصاویر، سویڈن کے وزیر تقرر کے 12 گھنٹے بعد مستعفی

مئی 9, 2025

ڈیٹنگ ایپ پر ’حساس‘ جنسی تصاویر، سویڈن کے وزیر تقرر کے 12 گھنٹے بعد مستعفی

سویڈن کی حکومت نے کہا ہے کہ نئے قومی سلامتی کے مشیر نے ڈیٹنگ ایپ پر ’حساس نوعیت‘ کی پرانی تصاویر سامنے آنے کے بعد تعیناتی کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم الف کرسٹرسن نے حکومت کی سکیورٹی کلیئرنس کے طریقہ کار میں ’نظام کی ناکامی‘ کا اعتراف کیا ہے۔

ٹوبیاس تھیبرگ، 49 سالہ سفارت کار جنہوں نے 24 سالہ کیرئیر کے دوران یوکرین اور افغانستان میں سویڈن کے سفیر کے علاوہ دیگر عہدوں پر بھی خدمات انجام دی ہیں، کو جمعرات کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اخبار داگنز نہتر نے مشیر کے ماضی کی "حساس نوعیت” کی تصاویر کے ساتھ اس کا سامنا کرنے کے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت بعد اس نے نوکری چھوڑ دی۔

انہوں نے اخبار کو بتایا کہ ’یہ اس اکاؤنٹ کی پرانی تصاویر ہیں جو میں (ہم جنس پرستوں کی ڈیٹنگ ایپ) گرائنڈر پر رکھتا تھا۔ مجھے اس بارے میں (حکومت) کو مطلع کرنا چاہیے تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔‘
اس لیے میں نے کہا ہے کہ میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

اخبار نے تصاویر کے مواد کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ٹیبلوئڈ ایکسپریسن نے بتایا کہ وہ ’جنسی نوعیت‘ کی تھیں۔

وزیراعظم کرسٹرسن نے جمعے کو اوسلو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس معاملے کو ’سنگین‘ قرار دیا۔

انہوں نے سیکیورٹی کلیئرنس کے طریقہ کار میں ناکامیوں کا اعتراف کیا، کیونکہ تھائیبرگ کئی سالوں سے خفیہ معلومات پر مشتمل متعدد عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

کرسٹرسن نے کہا کہ ’یہ نظام کی ناکامی ہے کہ یہ (معلومات) سامنے نہیں آئی۔‘

سویڈش ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک انٹیلی جنس ماہر نے اخبار کو بتایا کہ یہ تصاویر ممکنہ طور پر پہلے ہی غیرملکی طاقتوں کے ہاتھ میں تھیں، جو انہیں بلیک میل کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

جوہن ہولملینڈ نے امریکہ، روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس یہ معلومات پہلے سے موجود ہوں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔

ٹوبیاس تھیبرگ کے پیشرو کے ایک سکینڈل کی وجہ سے یہ معاملہ وزیراعظم کرسٹرسن کے لیے خاص طور پر شرمناک ہے۔

سابق قومی سلامتی مشیر ہنرک لینڈر ہولم نے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا جب یہ سامنے آیا تھا کہ وہ مارچ 2023 میں ہوٹل کے کانفرنس سینٹر میں خفیہ دستاویزات بھول گئے تھے۔

ان پر ’خفیہ معلومات کو سنبھالنے میں لاپرواہی‘ برتنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دو سال قبل لینڈر ہولم کی تقرری نے وزیراعظم کرسٹرسن کے ساتھ ان کی دیرینہ دوستی کی وجہ سے بحث چھیڑ دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے