راولپنڈی اور شورکورٹ ائیر بیس پر انڈیا کے میزائل حملے، پاکستانی فوج کی تصدیق
پاکستان کے فوجی ہیڈکوارٹر والے شہر راولپنڈی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈیا نے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں۔ جن کے ذریعے نورخان ایئربیس، شورکوٹ بیس کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب انڈیا ہمارے جواب کا انتظار کرے.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے مطابق
نورخان ایئربیس،شورکوٹ ایئربیس کونشانہ بنایاگیاہے،بھارت نےافغانستان پربھی میزائل داغےہیں، بھارت خطے کوایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے.
ادھر پاکستانی سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس انڈیا کے اپنے ہی علاقوں میں چھ بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔
دعوے کے مطابق بھارت نے چھ بیلیسٹک میزائل فائر کیے، پانچ بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر انڈیا سکھوں کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی 7/8 مئی کی رات کو بھارت نے امرتسر پر تین میزائل مارے تھے جس کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں کر چکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی کے نور خان ایئربیس کے قریب انڈین حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔