عالمی خبریں

یوکرین کا روس پر 117 ڈرونز کے ذریعے ’منفرد حملہ‘، 41 طیارے تباہ

جون 2, 2025

یوکرین کا روس پر 117 ڈرونز کے ذریعے ’منفرد حملہ‘، 41 طیارے تباہ

یوکرین کی افواج نے روس کے خلاف ایک ’منفرد نوعیت کے حملے‘ میں ٹرکوں میں لوڈ کیے گئے ڈرونز استعمال کر کے اس کے 41 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے روسی ایئر بیس کے خلاف ایک بڑے حملے میں 117 ڈرونز استعمال کیے ہیں جسے انہوں نے تین سال سے جاری جنگ میں ’ہماری سب سے طویل فاصلے تک کی کارروائی‘ قرار دیا ہے۔

زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’آپریشن میں کل 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔ اور اسی تعداد میں ڈرون آپریٹرز نے کام کیا۔‘ زیلنسکی نے کہا کہ ’ایئر فیلڈز پر 34 فیصد سٹریٹجک کروز میزائل کیریئرز کو نشانہ بنایا گیا۔‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی سینکڑوں ویڈیوز میں یوکرین کے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ٹرکوں سے ہائی وے پر ڈرونز اڑ کر روسی ایئر بیسز پر حملے کر رہے ہیں۔
اسی دوران کچھ روسی شہری ٹرک پر چڑھ کر ڈرونز کو اڑنے سے پہلے ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے