ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو نہ کھولا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران ’پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔‘
دوسری جانب فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کل کسی معاہدے تک پہنچنے کے ’قوی امکانات‘ موجود ہیں۔
فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اگر جنگ کے خاتمے کے لیے جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ’سب کچھ تباہ کرنے اور ایران کے تیل پر قبضہ کرنے‘ پر غور کر رہے ہیں۔
فاکس نیوز کے چیف خارجہ امور کے نامہ نگار کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’ایک معاہدہ کل طے پانے کا ’قوی امکان‘ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اس وقت مذاکرات کر رہے ہیں۔‘

