اہم خبریں

کویت، قطر اور بحرین پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے جاری

جولائی 17, 2026

کویت، قطر اور بحرین پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے جاری

کویت، قطر اور بحرین پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں-

تہران نے کہا ہے کہ وہ امریکی حملوں کے جواب میں پڑوسی ملکوں میں قائم دشمن کے اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

قطر کی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح ملک پر ایران کے حملے کے بعد ایک بچہ ملبے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات اور موقع پر کی گئی تحقیقات کے مطابق ایک بچہ انٹرسیپشن آپریشن کے دوران گرنے والے ملبے سے زخمی ہوا، جسے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس وقت کئی فضائی حملوں کو روک رہی ہیں۔

کویت کی وزارت دفاع کا بیان

کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی افواج ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ملک بھر میں سنی جانے والی بلند آوازیں انٹرسیپشن آپریشن کے نتیجے میں سنائی دی گئی ہیں۔‘

کویت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی نشاندہی کر لی ہے، جبکہ تباہ کیے گئے میزائلوں کے ملبے سے کچھ نقصان بھی پہنچا ہے تاہم اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بحرین میں فضائی حملے کے سائرن

ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد بحرین میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’پرسکون رہیں اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔‘

قبل ازیں تسنیم خبر رساں ادارے نے اطلاع دی تھی کہ ایرانی فوج نے بحرین کے صخر ایئر بیس پر امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی فوج نے اپنے بیان میں بحرین میں امریکی اڈے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شہری انفرا سٹرکچر اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے‘ والی دشمن کی جارحیت کے جواب میں بحرین کے سخیر ایئربیس پر موجود امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں اور نگرانی کرنے والے طیاروں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اس سے چند گھنٹے قبل بحرین نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے