اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں‌ طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث حادثات، 12 ہلاک

جولائی 21, 2026

خیبر پختونخوا میں‌ طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث حادثات، 12 ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اموات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث ہوئیں۔ ہلاک افراد میں پانچ مرد، پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، چار خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلیش فلڈ سے مجموعی طور پر 18 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 15 گھر جزوی ماثر ہوئے جبکہ تین گھر مکمل طور پر گر گئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، لوئر چترال، لوئر اور اپر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم اور شمالی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادارے نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کرنے اور سرکاری ہدایات و وارننگز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے