اہم خبریں

مارچ میں‌ لاپتہ ہونے والے چار ایرانی پائلٹس میں سے ایک کی لاش مل گئی

اگست 1, 2026

مارچ میں‌ لاپتہ ہونے والے چار ایرانی پائلٹس میں سے ایک کی لاش مل گئی

ایرانی فوج کے ترجمان امیر محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ’قطر اُن تین ایرانی پائلٹس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر رہا ہے جو رواں سال مارچ میں قطری فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔‘

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر محمد اکرمینیا نے کہا کہ ’ہماری تحقیقات اب بھی جاری ہیں، لیکن قطر ان تینوں پائلٹس کے بارے میں لاعلمی کا دعویٰ کر رہا ہے۔‘

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 مارچ 2026 کو ایرانی فضائیہ کے دو سوخو-24 جنگی طیاروں نے قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر حملہ کیا تھا، تاہم واپسی کے دوران خلیج فارس کے اوپر قطری فضائی دفاعی نظام نے ان طیاروں کو نشانہ بنایا تھا۔‘

رپورٹس کے مطابق ان طیاروں میں سے ایک کے پائلٹ میجر مجید کاظمی کی لاش حال ہی میں ایران واپس لائی گئی ہے، جبکہ دیگر تین ایرانی پائلٹس کے بارے میں اب تک کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے