اہم خبریں

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اگست 18, 2026

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن میں حکومت مخالف حوثی گروہ انصار اللہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے علاقے جازان میں آرامکو کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کی خبر رساں ایجنسی سبا نیوز کے مطابق یہ حملہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی نے ایک فوجی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حوثیوں نے یمن کے صوبوں صعدہ اور حجہ کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے ردِعمل میں جازان میں واقع آرامکو کی تنصیبات کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ایران کے اتحادی حوثی گروہ نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کے جواب میں جوابی بحری ناکہ بندی کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ بحیرۂ احمر میں سعودی تیل بردار جہازوں کے علاوہ یمنی حکومتی افواج کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

حوثیوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار سعودی عرب کے تیل کے بنیادی ڈھانچے اور ہوائی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے