اہم خبریں

امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے: ایرانی صدر پزشکیان

اگست 22, 2026

امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے: ایرانی صدر پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ یہ امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے بہتر وقت ہے کیونکہ اس وقت واشنگٹن کے مقابلے میں تہران بہتر پوزیشن میں ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’آج جنگ ختم کرنا بہتر ہے، جب ہم طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہیں اور پوری دنیا ہماری فتح کو تسلیم کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ امریکہ نے تمام قوانین کے برخلاف ہمارے سکولوں، ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا اور دنیا بھر میں نفرت کا سامنا کر رہا ہے۔‘

تاہم مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا یہ مطلب نہیں کہ ایران ممکنہ جارحیت کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا۔

’ہم کسی بھی صورت میں دھونس یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔‘

ایرانی صدر نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں طے پائے جانے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو بھی ایک ’عظیم کامیابی‘ قرار دیا۔

ان کے مطابق اس معاہدے کی ایرانی کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے متفقہ منظوری دی تھی۔

پزشکیان نے ’باہر بیٹھے‘ ان لوگوں پر بھی تنقید کی جو ’یہ نہیں جانتے کہ حکومت کن حالات سے گزر رہی ہے، پارلیمان کن حالات میں ہے اور فوجی کمانڈر کس صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد بنا کسی آگاہی کے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں، حالانکہ انھوں نے کوئی مشکل برداشت نہیں کی، اور پھر وہ بھاری قیمت کی بات کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے بیان کا یہ مطلب نہیں کہ ممکنہ جارحیت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جائیں گے۔

ایرانی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکام بظاہر ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی کا مرکز فوجی کارروائیوں سے ہٹا کر معاشی دباؤ پر لے آئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے