اہم خبریں

نیپال میں سیلاب کے دوران 400 سیاح لاپتہ، 31 ہلاکتوں کی تصدیق

اگست 26, 2026

نیپال میں سیلاب کے دوران 400 سیاح لاپتہ، 31 ہلاکتوں کی تصدیق

نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد تقریباً 400 سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حکام نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

نیپال ٹورازم بورڈ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو حکمت سنگھ آئر نے میڈیا کو بتایا کہ لاپتہ افراد میں 291 غیرملکی شامل ہیں۔
ان کے مطابق بیشتر سیاح تبت میں واقع مقدس مقام کیلاش مانسرووار جا رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں، کیونکہ لا پتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاپتہ افراد میں 100 سے زائد انڈین، 17 ملائیشین، 12 برطانوی اور چار جنوبی افریقی شہری ہیں، جبکہ امریکہ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے شہری بھی لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 25 منٹ تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے