عاصمہ جہانگیر اسکالرشپ کا اعلان
پاکستان میں اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن نے عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لیے خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے نام پر اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے _
یہ اعلان پاکستان میں فاؤنڈیشن کی سربراہ صبا گل خٹک نے اسلام آباد میں مادری زبانوں کے دو روزہ فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے کیا، تاہم انہوں نے اسکالرشپ کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں _

